یہ پارٹنرشپ صارفین کو دونوں جہانوں کے بہترین سے لطف اندوز ہونے کے لیے لذیز ڈیلز اور خصوصی پروموشنز پیش کرتی ہے۔
فوڈ پانڈا، کوکا کولا ایچیچیک (Ićećek) پاکستان، اور کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن فوڈ پانڈا کے صارفین کے لیے خصوصی ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس لانے کے لیے ایک طویل مدتی پارٹنرشپ میں داخل ہو کر "حقیقی جادو" تخلیق کر رہے ہیں۔
اس اشتراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فوڈ پانڈا کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے کہا، "پاکستان میں صارفین کا رویہ مسلسل ترقی کر رہا ہے، جس سے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولت اور بہتر تجربہ کے لیے تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی صف اول کی آن لائن ڈیلیوری سروس کے طور پر، ہم ملک بھر کے ہزاروں ریسٹورنٹس سے صارفین کو ان کے پسندیدہ کھانے لانے کے لیے سب سے بڑے صارف برانڈ کوکا کولا کے ساتھ اشتراک پر بے حد پُرجوش ہیں۔"
فہد اشرف، نائب صدر، کوکا کولا کمپنی پاکستان اور افغانستان نے کہا، "یہ اشتراک ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے لیے قدرتی ہم آہنگی ہے جو کھانوں سے کر گروسری تک طرز زندگی کے انتخاب کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر انحصار کو بڑھا رہا ہے۔ ہم نہ صرف سروس ڈیلیوری کے طریقہ کار بلکہ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں تا کہ ہمارے صارفین زیادہ خوش ہو سکیں اور آسانی سے وہ تلاش کر سکیں جو انہیں فوڈ پانڈا جیسی ایپلی کیشنز فراہم کرتی ہے۔"
اس موقع پر، کوکا کولا ایچیچیک پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر سید مرتضیٰ عباس نے کہا، "ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے صارفین کی زندگیوں کو آسان بنانے اور کوکا کولا کی مصنوعات کی دستیابی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ نیز، ہم اپنے صارفین کے لیے سروس ڈیلیوری کو معیاری بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں تا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو آسانی سے استعمال کر سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔"
فوڈ پانڈا، کوکا کولا ایچیچیک اور کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن نے ملک گیر مہم #MagicMeals کے ساتھ اشتراک کا آغاز کیا ہے، تا کہ کھانے کے اوقات کو مزید جادوئی بنایا جا سکے، جس سے صارفین اپنے منتخب کردہ لنچ یا ڈنر کی دعوت کو اپنے من پسند مشروب سے جوڑتے ہوئے بچت کر سکتے ہیں۔ آئندہ مہینوں میں، وہ اہم واقعات پر مرکوز مہمات پر توجہ مرکوز کریں گے اور صارفین کے لیے کھانے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے۔
مزید معلومات کے لیے: https://www.foodpanda.pk/