02-11-2026
کوکا کولا پاکستان کو پلاسٹک روڈ منصوبے کے ذریعے ماحول دوست ترقی کے فروغ پر پائیدار ترقی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس (ایس ڈی سی) اور چوتھی سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو (ایس آئی ای) کے موقع پر دیا گیا۔
یہ ایوارڈ پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ کوکا کولا پاکستان اور افغانستان ریجن کے سینئر ڈائریکٹر پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کیا۔
’’غیر یقینی تبدیلیوں کے دور میں ترقی پر نظرثانی‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ کانفرنس میں ایسے منفرد منصوبوں کو سراہا گیا جو قابلِ توسیع، ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ حل پیش کرتے ہیں۔
یہ اعزاز کوکا کولا پاکستان کی جانب سے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ٹیم اَپ/نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کے اشتراک سے مکمل کیے گئے ایک منفرد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کی اتاترک ایونیو پر پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کی گئی۔