08-08-2025
کوکا کولا نے ”کوکا کولا اُٹھا، زون میں آ“ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسی دنیا میں جہاں ڈیجیٹل شور اور مسلسل مصروفیات نے گھیر رکھا ہے کو بھرپور طریقے سے جینے اور اس سے حقیقی لطف اندوز ہونے کی ترغیب دینا ہے—خصوصاً جنریشن زی کے لیے—یہ برانڈ لمحے کا لطف لینے اور سچے انسانی تعلقات کی علامت ہے۔
اس مہم کے تحت، شمالی پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات کی شاہراہوں کے ساتھ ’کوک زونز‘قائم کیے گئے ہیں، جو مسافروں کو تازگی بھرا وقفہ فراہم کرتے ہیں۔ یہاں مہمان کوک اسٹوڈیو کی دلکش دھنوں، انٹرایکٹو کھیلوں اور برف سے ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ روزمرہ کے شور سے دور ہو کر لمحے میں خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔
کوکا کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے جنرل مینیجر جناب سمیع واحد نے کہا:”یہ مہم لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ موجودہ لمحے کو محسوس کریں، یادگار لمحات تخلیق کریں اور ماحول کا خیال رکھیں۔ ہم اپنے شراکت داروں، بشمول انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ای پی اے اور کور الائنس کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مہم کو بامعنی بنانے میں مدد دی۔“
کوکا کولا 1953 سے پاکستان میں کام کر رہا ہے اور موسیقی اور کھیلوں کی ترویج اور کروڑوں لوگوں کے لیے تازگی بخش مشروبات کی فراہمی میں معاون رہا ہے-