24-04-2026
کوکا کولا پاکستان نے کوک سٹوڈیو کے گانوں والے کین اور بوتلوں کی ایک محدود ایڈیشن سیریز جاری کر دی ہے۔ جس میں کوک اسٹوڈیو کے انتہائی مقبول گانوں کے بولوں کو ایسے ڈیزائن میں تبدیل کردیا ہے جن کو حاصل کرنا اور ان سے ٹھنڈی ٹھنڈی کوک کا مزا لینا کوک سٹوڈیو کے ہر فین کے لئے ضروری ہو گیاہے۔
پورے پاکستان میں پھیلتے ہوئے، یہ لمیٹڈ ایڈیشن والی پیکیجنگ کوک اسٹوڈیو کی ہر دلعزیز توانائی اور اسکی مقبولیت کو براہ راست شیلف پر لے آئی ہے اور جانے مانے کوکا کولا برانڈ کو ایک ثقافتی ورثے کا حصہ بنا دیا ہے۔ ہر ایک کین اور بوتل پر لکھے یادگار کوک اسٹوڈیو کے گانوں کےبول ہیں، جو مداحوں کے ساتھ ایک جذباتی تعلق کو گہرا کرتے ہوئے انہیں ایک نئے دلچسپ اور اچھوتے تجربے کا موقع دے رہے ہیں۔
نمایاں ڈیزائنوں میں "ظالما کوکا کولا پیلا دے" ہے، جو کہ 40 سالوں پر محیط ثقافتی ورثے میں جڑا ہوا ایک ایسی دھن ہے، جو ایک لازوال کمپوزیشن کی یاد دلا دیتی ہے۔ اس مجموعہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے دور حاضرکے بلاک بسٹر بولوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جس میں "او کیوٹی"، “پیچھے ہٹ”اور "بیڈ وائب مس اے" شامل ہیں، ایسے گانے جو بریک آؤٹ ہٹ ہوئے اور یواٹیوب پہ لاکھوں ویوز بٹور چکے ہیں اور آج کے نوجوانوں کے توانائی سے بھرپورکلچر کی عکاسی کرتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کے گانوں والے کین اور بوتلوں کو صرف پیکیجنگ سے بڑھ کر، ٹھنڈی ٹھار یخ بستہ کوک سے لطف اندوز ہونے اور شائقین کے لئے اسکی تصویروں کو اپنی سوشل میڈیا فیڈز پر ڈالنے، اور اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کوکاکولا نے گویا یہاں اپنے شائقین کے لئے تازگی کے ان قیمتی لمحات کو اظہار کے لمحات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ موسیقی، یادوں اور یکجہتی کا جشن، یہ مجموعہ شائقین کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے ثقافتی ساؤنڈ اسکیپ کے ایک حصہ بن جانے کا موقع دے رہا ہے۔
1953 سے پاکستان میں اپنی موجودگی کے ساتھ، کوکا کولا نے صنعتی پیداوار اور ڈسٹریبیوشن کے نیٹ ورک کے ذریعے قوم کی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ، کمیونٹیز کی بھلائی، روزگار پیدا کرنے، اور مقامی صنعت کو استحکام دلانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو جیسے اقدامات کے ذریعے، برانڈ مقامی ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے، ثقافتی اظہار کو مضبوط کرنے، اور بامعنی سماجی اور معاشی اثرات کو آگے بڑھا رہا ہےجو آج اور آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید تقویت دے رہا ہے۔
اپنے پسندیدہ گانے والے کوک کین یا بوتل کو پکڑیں، اسے ٹھنڈا کریں، اس کا ایک گھونٹ بھریں، اور اس کو اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ شئیر کریں — کیونکہ اب کچھ گانے صرف پلے لسٹ کے لئے نہیں بلکہ ہر جگہ آپ کے ساتھ ساتھ رہ سکتے ہیں ۔