کوکا کولا پاکستان 17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس میں ’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ کا حقدار قرار پایا

07-08-2026

 

اگست 7، 2026: کوکا کولا پاکستان کو کراچی میں منعقد ہونے والی 17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس میں ’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔ کنزیومرزایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی یہ سالانہ کانفرنس ملک میں بہترین کارکردگی، فوڈ سیفٹی اور معیارات کے حوالے سے کارپوریٹ سیکٹر میں ایک اہم پلیٹ فارم سمجھی جاتی ہے۔

 

کوکا کولا پاکستان کو یہ ایوارڈ صارفین کے رجحانات اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کے حوالے سےکنزیومرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سخت جانچ اور جائزے کے بعد دیا گیا۔ یہ اعزاز کوکا کولا پاکستان کی بحیثیت برانڈبہترین کارکردگی، فوڈ سیفٹی اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اعتراف ہے۔

 

کانفرنس کے 17ویں ایڈیشن میں بڑی تعداد میں پالیسی سازوں، اعلیٰ سرکاری افسران، تجارتی تنظیموں کے نمائندگان اور عام صارفین نے شرکت کی۔ چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان جناب فرید احمد تارڑ نے کوکا کولا پاکستان کو ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف کاروباری اداروں کو حکومت اور صارفین کی جانب سے بھرپور تعاون ملنا چاہیے تاکہ وہ مزید ترقی کریں اورپاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا:

”کنزیومرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ حاصل کرنا ہمارے لیے نہایت قابلِ فخر اور مسرت کا باعث ہے۔ یہ اعزاز اس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو کروڑوں پاکستانی روزانہ ہمارے برانڈ پر کرتے ہیں۔ یہ اعزاز معیار، تمام ریگولیٹری تقاضوں کی پابندی اور آپریشنل ایکسیلنس کے لیے ہماری مسلسل کاوشوں  کا ثبوت ہے، جس پر ہمارے بوٹلنگ پارٹنر کوکا کولا ایچیچک (Coca‑Cola İçecek) عمل درآمد کرتے ہیں۔“

گزشتہ کئی برسوں کے دوران صارفین ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مصنوعات کے معیار، صارفین کے تحفظ اور کاروباری ذمہ داریوں پر پورا اترنے والے معروف ملکی و بین الاقوامی اداروں کو اعزازات سے نوازا ہے۔

 

یہ ایوارڈ حاصل کرکے کوکا کولا پاکستان نے معیار کی ضمانت اور کارپوریٹ ذمہ داریوں کے حوالے سے صنعت میں اپنی نمایاں حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور پاکستان میں برانڈز کے لیے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

CAPکا ماننا ہے کہ کارپوریٹ احتساب اور عالمی معیار کی ضمانت صارفین کا طویل مدتی اعتماد حاصل کرنے اور ایک صحت مند تجارتی ماحول کے فروغ دینےکے لیے بنیادی ستون ہیں۔