25-08-2026
کچھ کامیابیاں اعداد و شمار میں ناپی جاتی ہیں۔ یہ کامیابی تبدیلی سے ناپی گئی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل (PBC) اور انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (IFC) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈز 2026 میں کوکا کولا سسٹم ان پاکستان کو ”رائزنگ اسٹار – ایمپلائر آف چوائس“ کا اعزازدیا گیا ہے۔ یہ اعتراف ادارے کے اندر صنفی مساوات کی جانب قابلِ پیمائش پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے، اور ایک ایسا ورک پلیس قائم کرنے کے کمپنی کے عزم کو تقویت دیتا ہے جہاں مواقع کا تعین میرٹ سے ہوتی ہے، جینڈر سے نہیں۔
یہ ایوارڈ PBC-IFC کے ایک مشترکہ اسیسمنٹ ٹول پر مبنی ہے جو یہ پرکھتاہے کہ کمپنیاں محض پالیسی دستاویزات میں ہی نہیں، بلکہ نتائج میں بھی جینڈر ایکولٹی یعنی صنفی مساوات کو کتنی سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ یہ ٹول اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ آیا لیڈرشپ اس معاملے میں واقعی سنجیدہ ہے، واقعی بھرتی اور معاوضے کی ادائیگی کا نظام ڈیزائن کے اعتبار سے منصفانہ ہے، کیا ورک پلیس خود خواتین کے لیے محفوظ اور معاون محسوس ہوتا ہے، اور ایسے حقیقی مینٹورشپ کے راستے موجود ہیں جو خواتین کو صرف ملازم رکھنے کی بجائے آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ چار دورانیوں میں، 70 سے زائد معروف پاکستانی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس میں حصہ لیا ہے، جس نے ایک ایوارڈ کے طور پر شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم کو اس بات کے تعین کے لئے ایک وسیع تر معیار میں بدل دیا ہے کہ پاکستانی ورک پلیسز سے جینڈر ایکویٹی پر کیسی کارکردگی کی توقع کی جاتی ہے۔
کوکا کولا سسٹم کے لیے، رائزنگ اسٹار کا یہ اعتراف ایک زیادہ جامع اور صنفی مساوات اور شمولیت کے اصولوں پر کاربند ایک ایسے ورک پلیس کی تعمیر میں مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے؛ جس میں منصفانہ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ کے راستوں سے لے کر ورک لائف انٹیگریشن کی مضبوط پالیسیاں اور وہ سٹرکچرل سپورٹ سسٹمز شامل ہیں جو خواتین کی قابلیت کو پورے ادارے میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ کوششیں کسی ایک اقدام کےبجائے طویل مدتی عزم کی نمائندگی کرتی ہیں اوراس یقین کی عکاسی کرتی ہیں کہ جب صنفی شمولیت کو روزمرہ کی عملداری میں شامل کیا جاتا ہے، تو یہ براہِ راست مضبوط ٹیموں اور بہتر تجارتی نتائج میں بدل جاتی ہے۔