سمیع واحد کوکاکولا پاکستان اور افغانستان ریجن کے نئے جنرل مینجر مقرر کر دیے گئے

08-07-2025

لاہور، 1 جولائی 2025: دی کوکا کولا کمپنی نے سمیع واحد کو پاکستان اور افغانستان ریجن کے لیے جنرل مینیجر مقرر کر دیا ہے۔ وہ یوریشیا اور مشرقِ وسطیٰ آپریشن یونٹ کا حصہ ہوں گے۔ سمیع واحد کو مارکیٹنگ، سیلز، حکمتِ عملی، اور مینجمنٹ میں تقریباً 20 سال کا تجربہ حاصل ہے اور وہ کاروباری منصوبہ بندی اور ٹیم لیڈرشپ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

 

کوکا کولا میں شامل ہونے سے پہلے، سمیع واحد مونڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے، جہاں انہوں نے پاکستان، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ جدید سوچ، برانڈ کی ترقی، اور مضبوط کاروباری نتائج کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 

سمیع واحد نے کہا،”کوکا کولا نے حالیہ برسوں میں پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہےاور اس مارکیٹ میں ترقی کی بڑی گنجائش موجودہے۔ میں ترکی کی کمپنی CCI کے ساتھ مل کر کوکا کولا کو پاکستان میں مزید آگے لے جانے کے لیے پُرعزم ہوں۔ پاکستان میں کوکا کولا کو 70 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، اور یہ برانڈ پاکستان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ کوک اسٹوڈیو اور کوکاکولا کے مختلف سماجی ترقی کے منصوبے اس کی مثالیں ہیں۔”

 

سمیع واحد کاروباری شعبے کی بہتری کے لیے ریگولیٹری اداروں کے ساتھ بھی متحرک ہیں، اور ماحول، بہتر انتظام اور پائیداری کے حوالے سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ امریکن بزنس کونسل کے سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور مستقبل میں ایسے کئی منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ  رکھتے ہیں جو کاروبار میں ترقی کے ساتھ ساتھ معیشت،عوام اور کمیونٹی کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔