کوکا کولا کمپنی کی کوکی پالیسی

گزشتہ نظرثانی: 08-05-2020

کوکا کولا کمپنی کی یہ کوکی پالیسی ("کوکی پالیسی") کوکیز کی مختلف اقسام کی وضاحت کرتی ہے جو The Coca‑Cola Export Corporation Pakistan Branch Company کے زیر ملکیت اور کنٹرول کردہ ویب سائٹس کے سلسلے میں استعمال ہوتی ہیں، جس کا رجسٹرڈ دفتر 27Q، کالج روڈ، گلبرگ III، لاہور، پاکستان (آئندہ بطور "کوکا کولا" یا "ہم)، جس سے آپ اس کوکی پالیسی  تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ کوکا کولا اس کوکی پالیسی میں بیان کردہ ذاتی ڈیٹا پروسیسنگ کے ذرائع اور مقاصد کا تعین کرتی ہے، اور اس لیے ڈیٹا کنٹرولر ہے (قابل اطلاق قانون سازی کے لحاظ سے)۔

آپ جس سائٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں اس پر منحصر، ہمارے رازداری کے نوٹس اس کوکی پالیسی کے علاوہ رازداری کی پالیسی کا اطلاق کرتے ہیں اور اس کوکی پالیسی کی تکمیل کرتے ہیں۔

آپ کے پاس اس سائٹ میں داخل ہونے سے پہلے کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرنے کا اختیار ہے۔ یہ کوکی پالیسی آپ کو کوکیز کے ہر زمرے کے لیے رضامندی دینے یا انکار کرنے کی اجازت دیتی ہے (ماسوائے سخت ضروری کوکیز کے، جنہیں صرف مسترد کیا جا سکتا ہے)۔

اگر آپ کے سوالات ہیں، تو براہِ مہربانی ہم سے بذریعہ ای میل cpakistanpac@coca-cola.com پر رابطہ کریں، یا ہم سے کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن، 276-Q، کالج روڈ، گلبرگ 2، لاہور، پاکستان پر تحریری طور پر رابطہ کریں۔

· کوکیز ویب سائٹس کی ایک معیاری خصوصیت ہیں جو ہمیں آپ کے کمپیوٹر پر سائٹ ملاحظہ کرنے کے بارے میں کچھ مقدار میں ڈیٹا محفوظ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ انہیں ویب سائٹس کے کام کرنے، یا بہتر طور پر اور زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ آپ کو پہچان کر اور ایسی معلومات کو یاد رکھ کے جو آپ کے ویب سائٹ کے استعمال کو زیادہ آسان بناتی ہیں (جیسا کہ آپ کی ترجیحی سیٹنگز کو یاد رکھ کر)۔ کوکیز ہمیں یہ جاننے میں بھی مدد کرتی ہیں کہ سائٹ کے کون سے شعبے مفید ہیں اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، اور آپ کو ہدف پر مبنی اشتہارات فراہم کرنے کے لیے آپ کی جانب سے سائٹ کے استعمال کا پتہ لگانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

· فریق اول کوکیز اور فریق ثالث کوکیز

کوکیز آپ کے انٹرنیٹ براؤزر کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں جب آپ پہلی بار سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ اسی ڈیوائس سے سائٹ ملاحظہ کریں گے، تو کوکی اور اس میں محفوظ کردہ معلومات اسے مرتب کرنے والی سائٹ کو (فریق اول کوکی) یا کسی دیگر ویب سائٹ کو جس سے اس کا تعلق ہے (فریق ثالث کوکی) واپس بھیج دی جائیں گی۔

جب آپ ان کے پیجز پر لاگ آن ہوتے ہیں یا ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں، تو یہ فریق ثالث فراہم کنندگان کوکیز سیٹ کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کی کوکی سیٹنگز پر ہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہوتا۔ یہ جاننے کے لیے کہ فریق ثالث فراہم کنندگان کوکیز کیسے استعمال کرتے ہیں، ان کی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔

فریق اول اور فریق ثالث کوکیز ویب سائٹ کو یہ پہچاننے کے قابل بناتی ہیں کہ آیا آپ نے پہلے بھی اس براؤزر کے ذریعے سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے، اور بہت سی صورتوں میں یہ ظاہر ہونے والے مواد کو مختلف بنا دیتی ہیں۔

اگر آپ [KL1] تمام کوکیز کے استعمال سے آپٹ آؤٹ کریں سے انکار کر دیتے ہیں، تو فریق اول کوکیز اور فریق ثالث کوکیز دونوں ہی استعمال نہیں کی جائیں گی۔ دونوں قسم کی کوکیز میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔

· مسلسل اور سیشن کی کوکیز

ان کے عرصہ حیات کے لحاظ سے، کوکیز میں "مسلسل" یا "سیشن" کوکیز کے لحاظ سے فرق کیا جا سکتا ہے۔

مسلسل کوکی ایسی کوکی ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر اس وقت تک محفوظ رہتی ہے جب تک کہ اس کی میعاد ختم ہو جائے یا آپ اسے حذف کر دیں۔

دوسری طرف، جب آپ براؤزر بند کرتے ہیں تو سیشن کوکی حذف ہو جاتی ہے۔

آپ عام طور پر یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا کوکیز کی قبولیت کے علاوہ سائٹ ملاحظہ کرتے وقت جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے، کہ آیا آپ اپنے براؤزر پر سیٹنگز کو تبدیل کر کے کوکیز کو قبول کرنا چاہتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، ذیل میں نمبر 2 کے نیچے دیکھیں۔

[KL1]اگر آپٹ آؤٹ کرنا کافی ہو تو انکار کو "آپٹ آؤٹ" سے بدل دیا جانا چاہیے

· کوکیز کے استعمال سے غیر متفق ہوں

آپ کے پاس کوکیز کے استعمال سے آپٹ آؤٹ سے اتفاق[KL1] کرنے کا اختیار ہے جو آپ کو ہماری سائٹ ملاحظہ کرنے پر سائٹ کے تمام افعال کو بغیر کسی پابندی کے استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔ اگر آپ اشد ضروری کوکیز کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں، تو یہ سائٹ استعمال کرنے کے دوران آپ کے صارف کے تجربے اور فعالیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ دیگر کوکیز کو آپٹ آؤٹ مسترد کرنا [KL2] سائٹ استعمال کرتے وقت آپ کے صارف کے تجربے اور فعالیت کو متاثر نہیں کرے گا۔

اگر آپ [KL3] تمام کوکیز کے استعمال سے آپٹ آؤٹ کو مسترد کرتے ہیں، تو فریق اول اور فریق ثالث کوکیز کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ مزید برآں، فریق اول کوکیز کو حذف کر دیا جائے گا۔ ہم کسی فریق ثالث کوکی کو حذف کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اس لیے، آپ کو فریق ثالث کوکیز خود حذف کرنی ہوں گی۔ اسے آپ کے براؤزر کی سیٹنگز میں کیا جا سکتا ہے (اگلی بلیٹ دیکھیں)۔

· اپنے براؤزر کے ذریعے کوکیز کو غیر فعال اور/یا حذف کریں

متبادل طور پر، اور/یا اس کے علاوہ، آپ اپنے انٹرنیٹ براؤزر میں اپنی کوکی سیٹنگز کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کا انٹرنیٹ براؤزر آپ کو اپنی کوکی سیٹنگز تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کوکیز کے لیے براؤزر کی ایسی سیٹنگز عموماً آپ کے انٹرنیٹ براؤزر کے "اختیارات"، "وسائل" یا "ترجیحات" مینیو میں پائی جاتی ہیں۔ آپ براؤزر کے "مدد" مینیو سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ مختلف براؤزرز کوکیز کو غیر فعال کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنی کوکی سیٹنگز کا نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے براہِ مہربانی ذیل کے لنکس سے رجوع کریں:

Internet Explorer میں کوکی سیٹنگز

Firefox میں کوکی سیٹنگز

Chrome میں کوکی سیٹنگز

Safari میں کوکی سیٹنگز

جہاں تک سابقہ ​کوکیز کو حذف کرنے کے لیے براؤزر کی سیٹنگز کا تعلق ہے، تو وہی اصول لاگو ہوتے ہیں جو آپ کے براؤزر کی سیٹنگز کے ذریعے نئی کوکیز کو غیر فعال کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ براہِ مہربانی اپنے براؤزر کی متعلقہ رہنمائی پر عمل کریں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔

آپ کی ملاحظہ کردہ ویب سائٹس سے باقی رہ جانے والی تمام کوکیز کو صاف کرنے کے لیے آن لائن وسائل دستیاب ہیں، جیسا کہ www.allaboutcookies.org۔

جب آپ مختلف کمپیوٹرز سے اس سائٹ پر جائیں گے، تو آپ کو سیٹنگز میں ترمیم کو دہرانا ضروری ہو گا۔

[KL1]اگر آپٹ آؤٹ حل کافی ہو، تو "اتفاق کرنا" کو "آپٹ آؤٹ" سے بدل دیا جانا چاہیے

[KL2]اگر آپٹ آؤٹ حل کافی ہو، تو "مسترد" کو "آپٹ آؤٹ" سے بدل دیا جانا چاہیے

[KL3]اگر آپٹ آؤٹ حل کافی ہو، تو "مسترد" کو "آپٹ آؤٹ" سے بدل دیا جانا چاہیے

ذیل میں ہم مختلف قسم کی کوکیز کی فہرست بناتے ہیں جو ہم اور فریق ثالث سائٹ پر استعمال کرتے ہیں: اشد ضروری کوکیز، کارکردگی کی کوکیز، فنکشنل کوکیز، ہدفی کوکیز اور سوشل میڈیا کوکیز۔

- اشد ضروری کوکیز: اشد ضروری کوکیز ان فنکشنر کی اجازت دیتی ہیں جن کے بغیر آپ اس سائٹ کو استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے اور دیگر چیزوں کے علاوہ یہ یقینی بناتی ہیں کہ جب آپ کسی ویب سائٹ کی فعالیت کو طلب کرتے ہیں تو آپ کو ایک ایسا ورژن دکھایا جاتا ہے جس میں آپ کے استعمال کردہ انٹرنیٹ کنیکشن کے لحاظ سے براڈ بینڈ سے متعلقہ ڈیٹا ہوتا ہے۔ نیز، یہ کوکی اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ جب آپ پیجز تبدیل کرتے ہیں، تو http سے https پر تبدیل ہونے کا فنکشن واقع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس قسم کی کوکیز ہماری سائٹ پر کوکیز کے استعمال سے متعلق آپ کے فیصلے کو محفوظ کرتی ہیں۔

خاص طور پر، اشد ضروری کوکیز جو ہم استعمال کریں ہیں وہ یہ ہیں:

1. ایسی کوکیز جو مکمل طور پر انٹرنیٹ پر رابطہ کاری کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہیں؛ اور

2. ایسی کوکیز جو آپ کو آپ کی درخواست کردہ سروس فراہم کرنے کے لیے ہمیں اشد درکار ہیں (یعنی اگر یہ کوکیز غیر فعال ہیں، تو ہم آپ کو وہ سروس فراہم نہیں کر سکیں گے جس کی آپ نے واضح طور پر درخواست کی ہے)۔

مذکورہ بالا مقاصد کے لیے اشد ضروری کوکیز کا استعمال ہمارے جائز مفادات [KL1] پر مبنی ہے تا کہ سائٹ کے مناسب تکنیکی کام، رسائی اور استعمال کو یقینی بنایا جا سکے، اور آپ کو وہ سروس (سروسز) فراہم کی جا سکیں جن کی آپ نے واضح طور پر درخواست کی ہے۔

- کارکردگی کی کوکیز: ان کوکیز کا استعمال ہمیں ہماری سائٹ کی کارکردگی کے بارے میں شماریاتی معلومات فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے (مثلاً ملاحظہ کرنے کی تعداد، ٹریفک کے ذرائع کے لیے)۔

- فنکشنل کوکیز: یہ کوکیز سائٹ کو آپ کے انتخاب کو یاد رکھنے اور بہتر، مزید ذاتی خصوصیات فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس زمرے میں فریق ثالث کوکیز شامل ہو سکتی ہیں۔

- ہدفی کوکیز: ہدفی کوکیز سائٹ پر آپ کی دلچسپیوں کی بنیاد پر ہدف پر مبنی اشتہارات دکھانے یا ہماری تشہیر کا نظم کرنے کے لیے سیٹ کی جاتی ہیں۔ یہ کوکیز اس سائٹ اور دیگر سائٹس پر آپ کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتی ہیں تا کہ آپ کو ہدف پر مبنی اشتہارات فراہم کیے جا سکیں۔

- سوشل میڈیا کوکیز: سوشل میڈیا کوکیز آپ کا پروفائل تشکیل دینے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتی ہیں۔

نیچے دیے گئے جدولوں میں ان تمام مختلف قسم کی کوکیز کی فہرست، نیز انہیں برقرار رکھنے کی مدت کے حوالے سے معلومات ہیں (یعنی آپ کی ڈیوائس پر ہر کوکی کتنی دیر رہے گی)، جو ہم اور فریقین ثالث سائٹ پر استعمال کرتے ہیں، یا ان کے ماخذ (یعنی فریق اول یا فریق ثالث کوکیز)۔[KL2]

[KL1]اس تصدیق کی وجہ سے حذف کر دی گئی کہ کوکی کا کوئی مقامی رازداری کا قانون نافذالعمل نہیں ہے۔

[KL2]رازداری/کوکی کے قانون کی عدم موجودگی میں یہاں کوئی تفصیلی معلومات ضروری نہ ہونے کی وجہ سے حذف کر دی گئی۔

آپ اس پیج کے بالائی حصے میں "گزشتہ نظر ثانی" کو ملاحظہ کر کے معلوم کر سکتے ہیں کہ اس کوکی پالیسی میں گزشتہ ترمیم کب کی گئی تھی۔

اس کوکی پالیسی میں پیش نظر تمام تبدیلیاں آپ کو ان تبدیلیوں کے حقیقت میں مؤثر ہونے سے پہلے ہی بتا دی جائیں گی۔