پلاسٹک کے فضلے کو منظم کرنے پر TEDXLAHORE کے ساتھ بات چیت

پاکستان میں پلاسٹک کے فضلے کی آلودگی سے نمٹنے کے مشترکہ اقدام کے جزو کے طور پر، کوکا کولا اور WWF پاکستان نے لاہور میں 'Imagined Futures' کے خیال کے تحت پاکستان کے پہلے TEDx گرین ایونٹ کے ساتھ اشتراک کیا۔ تقریب کا اہتمام علی انسٹی ٹیوٹ میں اتوار 20 اکتوبر، 2019 کو کیا گیا تھا اور اس میں طلباء، اساتذہ، پیشہ ور افراد اور سائنس اور بشریات کے ماہرین سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ ایک 'گرین ایونٹ' تھا کیونکہ اس تقریب کے ذریعے پیدا ہونے والے تمام کاربن فُٹ پرنٹ کو کوکا کولا پاکستان کے ساتھ اشتراک میں درخت لگا کر ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ مزید برآں، تقریب میں پلاسٹک کے مشروبات کی تمام بوتلیں کوکا کولا کے 'کوڑے سے پاک پاکستان' پروگرام کے جزو کے طور پر ری سائیکلنگ کے لیے بھی جمع کی گئی تھیں – تا کہ پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ کو منظم کرنے کے حل میں سرمایہ کاری کی جائے۔

مجموعی طور پر سات معروف مقررین اور ایک اداکار نے مختلف عنوانات پر خیالات کی تیاری میں حصہ لیا جو ممکنہ طور پر ہمارے مستقبل کو متاثر کر سکتے یا تشکیل دے سکتے ہیں، بشمول ماحولیات اور پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کو منظم کرنا۔

فہد قادر، ڈائریکٹر پبلک افیئرز اور کمیونیکیشنز، کوکا کولا پاکستان اور افغانستان نے تبصرہ کیا کہ، "یہ ہمارے مشترکہ مستقبل کے تحفظ کے لیے سماجی اشتراک تشکیل دینے کی ایک بہترین مثال ہے، جس میں کوکا کولا جیسی کمپنیاں WWF پاکستان جیسی سماجی تنظیموں اور TEDx جیسے سماجی حمایت کے پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر ایسے حل اور نظریات کو دریافت کرنے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہیں جو وسیع تر سامعین کو متاثر کرتے ہیں اور ہمارے ماحول کو درپیش فوری خطرات کو زیادہ واضح طور پر سمجھنے کے طریقے تجویز کرتے ہیں اور یہ کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر ان سے کیسے نمٹ سکتے ہیں"۔

تقریب میں 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جنہیں TEDxLahore کو موصول ہونے والی 1,500+ درخواستوں میں سے احتیاط سے منتخب کیا گیا۔ اگرچہ ردعمل شاندار تھا، تاہم اس طرح کی محدود تقریبات نے تمام ساتھی مہمانوں اور مقررین کے ساتھ سامعین کے صحیح حجم کا نیٹ ورک بنانے کی اجازت دی - خیالات اور کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ نوجوان ذہنوں کو متاثر کیا۔ اس اشتراک کے ذریعے، کوکا کولا پاکستان پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ کو منظم کرنے کے متعلق بامعنی بات چیت کرنے اور اختراعی اور باہمی تعاون پر مبنی حل پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہی۔ WWF کے ساتھ اشتراک میں، کوکا کولا کی جانب سے تقریب میں نصب کیے گئے الگ الگ کچرے کے ڈبے کمپنی کے پائیدار پیکیجنگ پر مرکوز کوڑے سے پاک دنیا وژن کے جزو کے طور پر بہت زیادہ مقبول ہوئے، اور عمل فاؤنڈیشن اس تقریب سے جمع کردہ کچرے کو ری سائیکل کرنے میں باضابطہ پارٹنر تھی۔ اس میں 500 سے زائد داسانی پانی کی بوتلیں اور 300 کوکا کولا کے کین جمع کیے گئے، جنہیں بعد میں عمل فاؤنڈیشن کی جانب سے مناسب طریقے سے الگ اور ری سائیکل کیا گیا۔

تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے حماد نقی خان، ڈائریکٹر جنرل، WWF پاکستان نے کہا، "TEDxLahore کا اس سال کا مرکزی تصور Imagined Futures ہے، جو اس کام سے مطابقت رکھتا ہے جو ہم گزشتہ پانچ دہائیوں سے ماحولیاتی تعلیم اور آگاہی کو فروغ دینے کے لیے کر رہے ہیں، جو پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے ہمارے مشن کو حاصل کرنے کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔ اس پر نظر ڈالنا کہ ہم نے ملک میں ماحولیاتی بحث کے بیانیے کو کیسے تشکیل دیا ہے یہ TEDx جیسے پلیٹ فارم کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ TEDx کی تقریبات نظریات کا اشتراک کرتی ہیں، جس میں سائنس سے کاروبار اور عالمی مسائل تک ایک وسیع سلسلے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ "اس طرح کے واقعات کے ذریعے، ہمارا مقصد لوگوں کو فطرت کے تحفظ کے بارے میں سوچنے اور ایک مستحکم مستقبل کے لیے کرہ ارض کے قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے خیالات کو دریافت کرنا ہے۔"

تقریب میں بات کرنے والے مقررین میں شامل تھے:

1. ڈاکٹر نگار مہر؛ انہوں نے 'اتفاقی طور پر ماحولیات پسند' بننے کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی جب انہیں اپنے آبائی شہر مری میں ماحولیاتی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے PET ری سائیکلنگ کے حق میں بات کی اور یہ کہ کیسے یہ طبی آلات اور ٹیکسٹائل کی صنعت وغیرہ میں انقلاب برپا کیا ہے وغیرہ۔

2. ناہید موراج؛ ناہید نے اس بارے میں بات کی کہ ہمیں کس طرح ذمہ دار شہری بن کر پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا چاہیے، جس کا آغاز گھریلو سطح پر کچرے کو الگ کرنے سے ہوتا ہے۔

3. ڈاکٹر انیس؛ ڈاکٹر انیس، جو پیشے کے لحاط سے ڈینٹسٹ ہیں، نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ میں وائلڈ لائف گارڈ بننے کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔ پاکستان میں بعض انواع کو بچانے کے ان کے جذبے نے انہیں بہت عزت دی اور انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے دورے پر ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کی میزبانی کی۔ انہوں نے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے ہمارے دریاؤں اور جھیلوں کے تحفظ کی حمایت کی۔

4. عزیر ظہیر خان؛ عزیر نے اس بارے میں بات کی کہ کیسے اینیمیشن کو ماحول کے تحفظ کے لیے اسکول کی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک طریقے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینیمیشن تعلیم کا ایک ایسا طریقہ ہے جسے بہت کم اہمیت دی گئی ہے، اور عزیر اسے اسکولوں کے مرکزی دھارے کے نصاب میں شامل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

5. اکبر ناصر خان

6. ماریہ رحمان

7. شوربانور

8. عثمان ملک

تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، TEDxLahore کے کیوریٹر، ارتضیٰ عبید نے کہا، "اپنے دسویں سال میں، TEDxLahore نہ صرف پاکستان میں چلنے والی سب سے پرانی TEDx تقریب ہے، بلکہ عالمی سطح پر چند پہلی TEDx تقریبات میں سے ایک ہے۔ TED کے لائسنس کے تحت نظم کردہ، TEDxLahore نے کمیونٹی کو اپنے خیالات اور کہانیوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہماری کمیونٹی میں مقامی گفتگو کو مزید لچکدار اور مستحکم معاشرے کی طرف بڑھنے میں کامیابی سے مدد کی ہے۔ TEDxLahore کمیونٹی کی طرف سے کمیونٹی کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔"

فطرت کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کے نظم اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کے علاوہ، WWF پاکستان آج کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اختراعی خیالات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ اپنے سمال گرانٹس پروگرام کے ساتھ ساتھ گرین انوویشن چیلنج کے ذریعے جمع کرائے گئے پروجیکٹس اور تحقیق کو باقاعدگی سے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ اشتراک کے ذریعے، اس کا مقصد ملک میں پہلے سے ہونے والے اچھے کام کو اجاگر کرنا اور دیگر جدت پسندوں اور تبدیلی لانے والوں کو آگے آنے کی ترغیب دینا ہے۔